ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں ورلڈ بایو فیول ڈے کا انعقاد

کاروار میں ورلڈ بایو فیول ڈے کا انعقاد

Thu, 11 Aug 2016 15:59:18    S.O. News Service

کاروار11/اگست (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا سائنس سنٹر اور بایو فیول سنٹر کاروار کے اشتراک سے 10اگست کوسوامی ویویکا نند ہائی اسکول کوڈی باغ میں ورلڈ بایو فیول ڈے منایا گیا۔

اس پروگرام کا افتتاح محکمہ جنگلات کاروار زون کے ڈی ایف او مسٹر کے ڈی نائک نے بایو فیول کی علامت کے بطور ایک پودا اگاکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی انسانی آ بادی کے پیش نظرایندھن کے لئے ڈیزل کی دستیابی میں کمی آتی جارہی ہے۔اور ایسالگتا ہے کہ چند برسوں میں ڈیزل بالکل نایاب ہوجائے گا۔اس لئے آئندہ نسلوں کو ایندھن کے لئے جلائے جانے والے درختوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اگانا ہوگا۔ اس پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اروندٹینڈولکر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی کے بطور تشریف لانے والے ضلع سائنس سنٹر کے رکن منجوناتھ پوار نے بایو فیول کی اہمیت اور سنٹر کی طرف سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔سوامی ویویکانند اسکول کے ہیڈماسٹر پرجکت ماہیکر نے استقبال کیا۔اسکول کے ٹیچروکرانت تانڈیل نے نظامت کی۔مایا کینے کر نے حاضرین کا شکریہ اداکیا۔


Share: